پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: Announcement of reduction in prices of petroleum products

ایک نیوز: حکومت نےعوام کو بڑا ریلیف دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 
نوٹیفکیشن کےمطابق پٹرول کی قیمت میں10روپے 8پیسےکمی ہوئی ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 260روپے 96پیسے سے کم ہوکر249روپے 10 پیسےہوگئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے6پیسےکمی کی گئی جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 266روپے 7پیسے سے کم ہوکر249 روپے 69 پیسےہوگئی۔ 
مٹی کے تیل کی قیمت11روپے15 پیسےکمی کے بعد 171روپے 77پیسے سے کم ہوکر 158روپے47پیسےہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12روپے12پیسےکمی ہوئی ، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 157روپے 2پیسے سے کم ہوکر141روپے93پیسے ہوگئی ہے۔ 
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے16ستمبر 2024ءسے ہوگا۔