ایک نیوز: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2023ء کا آفیشل رزلٹ جاری کردیا.
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 10 ستمبر کو لیا گیا تھا۔نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ترجمان یو ایچ ایس کا کہناہے کہ امیدوار اپنا رول نمبر اور نام ڈال کر اپنا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کے کیسز پر طلبا کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لیے اور چیف سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہ کیے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے لیے طلباء نے درخواست دائر کی تھی۔