ایک نیوز :پی آئی اے بینکوں سے قرض لینے میں کامیاب ہوگیا۔رقم ملنے کے بعد پی آئی اے نے لیز جہازوں کی ادائیگی کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مالی مدد آنے کے بعد 7جہاز فوری طورپر واپس آ گئے۔ادائیگی کے بعد 7لیز طیارے دوبارہ اڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں۔7جہازوں کے گرائنڈ ہونے کے باعث یومیہ 40کروڑ سےزائد کانقصان اٹھاناپڑا۔مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے کے15طیارے گراؤنڈ رہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے مالی بحران میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے دے دیے۔سی اے اے سے موصول رقم پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ہے۔ملازمین کو اگست کی تنخواہ جاری کردی ہیں۔
دوسری جانب نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرضہ منظور کر لیا، ایک نجی بینک پی آئی اے کو آج 5 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دے گا اور 7 سے 10 دن کے لیے دیے گئے اس قرض سے انتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی۔