ایک نیوز:ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے جاری ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں انتخابی شیڈول کےساتھ ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیاجائے گا۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ انتخابات پتھر پر لکیر ہیں،انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں الیکشن کمیشن کسی سے ڈرتا ہے نہ کسی کے دباؤ کاشکار ہے،30نومبرکو حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی۔آئینی ذمہ داریوں سے باخوبی آگاہ ہیں اور انتخابی تاریخ کااعلان بھی الیکشن کمیشن کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد پولنگ کی تاریخ میں 54دن باقی ہوں گےاس حساب سے انتخابات جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرائے جا سکتے ہیں۔