مناواں میں  دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

مناواں میں  دیرینہ دشمنی پر 2 افراد قتل
کیپشن: 2 people killed in Manawan due to long-standing enmity

ایک نیوز :صوبائی دارلحکومت کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی پر 2افراد کوقتل کردیاگیا۔


 پولیس کاکہناہے کہ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ  مقتولین کو ملزم کیف، ظفر اور رضا نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقتولین کی ملزم فریق کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔

پولیس کی بھاری نفری، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔