ایک نیوز: کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدر میں اضافہ،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت گر گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/oplT2nwPEe#SBPExchangeRate pic.twitter.com/8Zo0ouCO4S
— SBP (@StateBank_Pak) September 15, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر1روپے 11پیسے سستا 297.96 روپے سے کم ہوکر 296.85 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1روپیہ سستا ہو کر 297روپے بر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتےکےآخری روز انڈیکس میں مثبت رجحان رہا۔مارکیٹ103پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار753 پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 317کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 176کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 107 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,093 جبکہ کم ترین سطح 45,700 رہی۔