ایک نیوز :سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں کے نیب ترامیم فیصلے سے متعلق سوال کونظرانداز کردیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-15/news-1694780991-9907.mp4
تفصیلات کے مطابق لندن میں رہائش گاہ کے باہر صحافیوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر نیب ترامیم کے عدالتی فیصلے سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ نوازشریف صاحب آج سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ دیا بڑے انوکھے فیصلے کئے آپ کیا کہنا چاہیں گے ۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ نوازشریف صاحب سابق چیف جسٹس ثابت نثار،آصف سعید کھوسہ،عمر عطابندیال کے متنازعہ فیصلوں کا ازالہ کیسے ممکن ہے؟
صحافیوں نے سوال کیا کہ میاں آج چیف جسٹس نے جو متنازعہ فیصلہ کیا ہے جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی سے ہاتھ ملا لیا اور جواب دینے کے بجائے نظرانداز کرکے گھر کے اندر چلے گئے۔