ایک نیوز:فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا زیادہ نقصان زرداری پارٹی کو ہونا ہے، جہاں اومنی کیسز اور جعلی اکاؤنٹس کیسز اور بے نامی تینوں بحال ہو گئے ہیں جبکہ مریم نواز اور نواز شریف کی سزا بھی بحال ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ رانا ثنااللہْ نے پوری پریس کانفرنس 2 باتوں پر کردی۔پہلی کہ ریمانڈ میں ترمیم ختم ہو گئی ہے اور دوسرا ٹرائیل کورٹ کو ضمانت کا اختیار نہیں ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ انھوں نے پریس کانفرُس سے پہلے نہ تو کسی سے پوچھنے کی زحمت کی نہ خود پڑھا کہ یہ دونو ں ترامیم تو چیلنج ہی نہیں کی گئیں تھیں تو عدالت ان پر کیسے فیصلہ دیتی؟ اس فیصلے کا زیادہ نقصان زرداری پارٹی کو ہونا ہے، جہاں اومنی کیسز اور جعلی اکاؤنٹس کیسز اور بے نامی تینوں بحال ہو گئے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی سزا بھی بحال ہو گئی ہے اور بیرون ملک سے آئی شہادتیں اب عدالت کے فیصلے کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
رانا ثنااللہْ نے پوری پریس کانفرنس دو باتوں پر کردی پہلی کہ ریمانڈ میں ترمیم ختم ہو گئ ہے اور دوسرا ٹرائیل کورٹ کو ضمانت کا اختیار نہیں ہو گا، انھوں نے پریس کانفرُس سے پہلے نہ تو کسی سے پوچھنے کی زحمت کی نہ خود پڑھا کہ یہ دونؤن ترامیم تو چیلنج ہی نہیں کی گئیں تھیں تو عدالت ان پر…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 15, 2023