نگراں وزیرِ اعظم کیخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں: نیب حکام

نگراں وزیرِ اعظم کیخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں: نیب حکام
کیپشن: نگران وزیراعظم کیخلاف تحقیقات ختم کرنےپرنیب کاموقف بھی سامنےآگیا

ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کیخلاف تحقیقات  ختم کرنے پر نیب کا موقف بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کلیئر ہو گیاتھا، انوار الحق کیخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں۔

نیب حکام کا مزید کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کے خلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،نگران وزیراعظم کیخلاف کوئٹہ میں اثاثہ جات کا کیس کھولا گیا تھا،تحقیقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثہ جات نہیں ملے۔