نوازشریف واپس آکرخودسرنڈرکریں گے،حفاظتی ضمانت لی جائےگی،رانا ثنا

Sep 15, 2023 | 16:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آکر خود کو آزادنہ شہری کے طور پر قانون کے حوالے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتی فیصلے اور سازش کے تحت بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، 2017 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا چکا تھا مگر ترقی کرتے پاکستان کو روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہے، پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے نہیں نکلا، نواز شریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

 لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک میں پاکستان شامل ہونے ہی والا تھا، 2017 میں ن لیگ دور میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا تاہم پھر ایسے شخص کو لایا گیا جس کا ایک ہی تکیہ کلام تھا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس شخص نے ملک کے نوجوانوں کے دماغ میں بارود بھرا اور ایسی گندی سیاست کی کہ ایک خاندان کے لوگ دست و گریباں ہوگئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے سے پہلے اوئے توئے کا کلچر نہیں تھا۔

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ متنازع ہے، ایک متنازع بینچ نے کیس کا متنازع فیصلہ دیا، قانون ظالمانہ شکل میں بحال ہوگیا ہے، یہ پی ٹی آئی کو مبارک ہو، البتہ اپنی پارٹی کو کہا تھا ابھی اس قانون کو نہ چھیڑیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آکر آزادانہ شہری کے طور پر سرنڈر کریں گے اور حفاظتی ضمانت لیں گے۔

مزیدخبریں