ایک نیوز: سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم سی آئی اے کی حراست میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ناظم عرف فوجی نے 2022 میں ساہیوال میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر اکرم کو شہید کر دیا تھا، لاہور اشتہاری ملزم ریکارڈ یافتہ ڈاکو ناظم عرف فوجی کو سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا تھا۔
سی آئی اے کا کہنا کہ لاہور پولیس ٹیم ملزم سے موٹر سائیکل برآمد کرکے علاقہ تھانہ مناواں سے واپس آ رہی تھی،زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہےجبکہ مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا ملزم سابقہ ریکاررڈیافتہ ہے جس پر سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات مختلف اضلاع میں درج تھے،ساتھی کو پولیس حراست میں ہلاک کر کے فرار ہونے والے قاتلوں کی تلاش جاری ہے،لاش مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔