نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کازرعی شعبہ کیلئےبڑا اقدام

Sep 15, 2023 | 15:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زرعی شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بڑا قدم اٹھا یا ہے ،بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کے لیے 2سال کے طویل عمل کوآسان اور فاسٹ ٹریک بنادیا۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب سیڈ کونسل کے خصوصی اجلاس میں بیج اورورائٹی کی منظوری کے عمل کوفاسٹ ٹریک اور بہتر کردیاگیا ہے،وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی کی منظوری کے بعد اب پنجاب سیڈ کونسل سے بیج اورورائٹی کی منظوری دوبارہ نہیں لینا پڑے گی۔

چیف منسٹر ایگری کلچر ریفارمز پروگرام کے تحت بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کیلئے اب سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا،بیج اورنئی ورائٹی کی منظوری کا پراسس فاسٹ ٹریک ہونے سے زرعی شعبہ تیزی سے پھلے پھولے گا،اس اقدام سے نئے بیج اورورائٹی مارکیٹ میں آئے گی اورکاشتکار کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوگا اورکاشتکار کی آمدن بڑھے گی،قبل ازیں بیج اورنئی ورائٹی کی وفاقی حکومت کی کمیٹی کی منظوری کے بعد دوبارہ منظوری کیلئے پنجاب سیڈ کونسل کے پاس آنا پڑتا تھا اوراس پورے عمل میں تقریباً2سال کا عرصہ لگتا تھا۔

مزیدخبریں