ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے پوش علاقے جوہرٹاؤن میں قبضہ گروپ کے سربراہ منشاء بم کی بازیابی کیلئے درخواست پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔سماعت کے دوران پولیس نے اپنا جواب جمع کروا دیا ۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ منشا بم پر70 سے زائد مقدمات درج ہیں، اور ان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سےرجوع کرنے کی ہدایت پردرخواست نمٹا دی۔منشابم کی بازیابی کی درخواست بیٹے عامر نے دائر کررکھی تھی۔