ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق سیکرٹری کوارڈینیشن رائے ممتاز حسین کی ضمانت منسوخی کرنے کی درخواست پر کارروائی ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ایڈیشنل پراسکیوٹر پراسیکوشن کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ رائے ممتاز حسین نے محمد خان بھٹی سے ساز باز کرکہ گریڈ 17 کے ملازمین کو بھرتی کیا جبکہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے رائے ممتاز کی حقائق کے برعکس ضمانت منظور کی۔
عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اینٹی کرپشن عدالت کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست پر کارروائی 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔