ایک نیوز: سپریم کورٹ نے آج نیب ترامیم پر محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے متعدد نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز کے مقدمات واپس نیب کو بھجوا دیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے نیب کو ان مقدمات پر ایک ہفتے میں رپورٹ درج کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ہنگامی طور پر اسلام آباد کادورہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ چند روز اسلام آباد اور مری میں قیام کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مقامی قیادت سے ملاقات کریں گی۔