ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیب کیسز وہی سے شروع ہوں گے جہاں سے ان کو لپیٹ لیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 16 مہینے جنہوں نے خاک چھانی آج وہ خاک وہی جاپہنچی جہاں کا خمیر تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیب کیسز وہی سے شروع ہوں گے جہاں سے ان کو لپیٹ لیا گیا تھا۔