سندھ حکومت کا ٹیکنوکریٹ وزیرخزانہ سے قلمدان واپس

Sep 15, 2023 | 14:37 PM

ایک نیوز: نگران سندھ حکومت سے ٹیکنوکریٹ وزیرخزانہ ہضم نہ ہوا۔ چند ہی دنوں میں صوبائی وزیر یونس ڈھاگا سے وزیرخزانہ کا قلمدان واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبائی وزیر یونس ڈھاگا کا قلمدان تبدیل کردیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر یونس ڈھاگا سے خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ 

تاہم اب نگران صوبائی وزیر کو ریونیو  کے ساتھ انڈسٹریز اور کامرس کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں