حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ، 70 ہزار ڈالر برآمد

حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ، 70 ہزار ڈالر برآمد

ایک نیوز: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کرتے ہوئے  حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ملزم سمیر بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔