ایک نیوز: سابق وزیر میاں اسلم اقبال کیخلاف خفیہ انکوئری اور مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر میاں اسلم اقبال کیخلاف خفیہ انکوئری اور مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے میاں اسلم اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں میاں اسلم اقبال کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوئے جس کے بعدعدالت نے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔
میاں اسلم اقبال نے خفیہ مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے