جہلم۔سکول پرنسپل کیخلاف شکایت کرنے پر پرنسپل نے دوئم کلاس کے دو بھائیوں کو سکول سے نکال دیا۔
رپورٹ کے مطابق امیر حمزہ اور عبداللہ گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول مشین محلہ نمبر 3 کے دوئم کلاس کے طالب علم ہیں۔ بچوں کے والد شعبان کا کہنا ہےکہ میرے بچے کو چند روز پہلے سکول پرنسپل نے تشدد کیا جسکی میں نے سی او ایجوکیشن اور پولیس کو درخواست دائر کی۔
بچوں کے والد کا مزید کہنا ہےکہ تشدد سے بچے کے جسم پر زخموں کے نشانات اج بھی ہیں۔سکول پرنسپل نے درخواست دینے کی پاداش میں سکول سے نکالا ہے۔غریب والد نےوزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔