سائفر کیس خارج کیا جائے،عمران خان کی دائر درخواست سےاعتراضات دور

Sep 15, 2023 | 12:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس خارج کرنے سے متعلق درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے سائفر کیس کے اخراج کے معاملے پر مرکزی درخواست میں ترمیم کیلئے دائر درخواست سے اعتراضات دور کر دیئے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترمیم کیلئے دائر درخواست پر ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں