ایک نیوز: عسکری ٹاور پر حملہ کیس میں روپوش ملزم ڈاکٹر مشہود کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، ملزم ڈاکٹر حافظ مشہود کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔پولیس نے ملزم کی شناخت پریڈ کرنے کی استدعا کی ہے جس پرعدالت نے ملزم ڈاکٹر مشہود کو شناخت پریڈ کے لیے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے