سینئر کانگرس لیڈر کا بھارتی سرکار سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ

Sep 15, 2023 | 12:46 PM

ایک نیوز: سینئر کانگرس لیڈر سیف الدین سوز نے مودی سرکار کو جارحیت کی روش کو ترک کر کے مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مشورہ دیا۔ کانگرس لیڈر سیف الدین سوز نے بی جے پی کو جھوٹ اور پروپیگنڈے کو چھوڑ کر معصوم کشمیریوں کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیا۔

کانگرس لیڈر سیف الدین سوز کا کہنا تھا کہ "بی جے پی کو جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے"۔"اب کشمیر کی آواز یہ ہے کہ یہاں قتل و غارت جاری ہے اور معصوم لوگ مارے جارہے ہیں، اس کا حل پروپیگنڈے سے نہیں امن سے ہوگا"۔

انہوں ںے مزید کہا کہ "اگر بھارتی وزیراعظم پاکستان سے کہیں کہ خون خرابہ بند ہونا چاہیے اور ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں تو ایسا کرنے سے ہندوستان کی عظمت کم نہیں ہوگی"۔ "اقوام متحدہ بھی ہے اور دیگر عالمی برادری بھی، ہندوستان کو چاہیے کہ وہ بتائے کہ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں"۔ "جب تک بات چیت کی راہ ہموار نہیں ہوتی تب تک ایسے ہی معصوم لوگوں کا قتل و غارت ہوتا رہے گا"۔

دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بھارتی عہدیداران مودی سے کشمیر میں ظلم و ستم ترک کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن مودی سرکار اپنے انتخابات جیتنے کے لیے معصوم جانوں کی قربانی دینے میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں