ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اورتوڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27ستمبر تک توسیع کردی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے اعجاز چوہدری کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے مقدمے کا چالان جلد عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 27 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔