برڈ فلو کا خطرہ، فن لینڈ میں تمام فر والے جانور ماردینے کا فیصلہ

Sep 15, 2023 | 12:37 PM

 پی  این این : فن لینڈ  محکمہ برائے غذائی تحفظ  نے حیوانی فَر کے فارم ہاوسوں میں برڈ فلو کے شکار تمام جانوروں   کو تلف  کرنے کا حکم جاری کرنے کے بعد  فارم ہاوسوں کے تمام فَر والے جانوروں  کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برڈ فلو حیوانی فَر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے لہٰذا عوامی صحت کے تحفظ کے لئے مزید ایک لاکھ 15 ہزار جانور تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فن لینڈ محکمہ برائے غذائی تحفظ نے فَروالی کھال کے فارم ہاوسوں میں برڈ فلو کی تشخیص کے بعد 50 ہزار منکسں، 79 ہزار لومڑیوں اور 6 ہزار خرسک سمیت کُل ایک لاکھ 35 ہزار جانور تلف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اوسٹروبوتھنیا میں اس وقت تک فَر کے 26 فارم ہاوسوں میں برڈ فلو کی تشخیص ہو چکی ہے۔

متاثرہ  فارم ہاوسوں  میں سے 11 کے تمام جانوروں کی تلفی اور 5 فارموں ہاوسوں میں جزوی تلفی کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے فَر کی پیداوار ممنوع قرار دینے کی طلب کو مختصر مدت میں 50 ہزار سے زائد دستخطوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھیجا گیا تھا۔

مزیدخبریں