ایک نیوز: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے آج اعلی سطح کا اجلاس بلا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اور ان کی معاشی ٹیم شرکت کرے گی وزیراعظم کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں بارے بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ کابینہ آج تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کرے گی۔
اس حوالے سے اوگرا کی سفارشات پر غور ہوگا وزیراعظم کی صدارت میں بجلی چوری کی روک تھام کےلیے بھی اجلاس ہوگا وزارت توانائی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ پیش کرے گی۔