ایک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد حسن فواد سے حلف لیا، تقریب میں وفاقی وزرا اور دیگر نے شرکت کی۔
فواد حسن فواد کو نجکاری کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔