اسٹیٹ بینک نے 'نیاپاکستان سرٹیفکیٹس' پر شرح منافع بڑھادیا

Sep 15, 2023 | 11:55 AM

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا ہے۔ جس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

3ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25 فیصد کر دیا گیاہے۔ اسی طرح 3 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225 پوائنٹس بڑھا کر 6.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم پاکستانی بھی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ پاکستانی روپے کے 3 ماہ کے این پی سیز کا منافع 6 فیصد بڑھا کر 21 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 

اسی طرح 6 ماہ کے ڈالر این پی سیز کا منافع 130 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.5 فیصد کر دیا گیا اور 12 ماہ کے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانی ڈالر این پی سیز میں کم از کم 1 ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، 3 اور 5 سال کے این پی سیز کا منافع 8، 8 فیصد برقرار ہے۔

مزیدخبریں