ایک نیوز: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نےکارروائی کرتے ہوئے 30لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نےغیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث راجگان ایکسچینج کمپنی برانچ نمبر 11اٹک کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ کیشیر ولید رضا اور عمیر اعجاز کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے،متعلقہ برانچ سے 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ برآمد کی گئی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، ملائیشین رنگٹ قطری ریال سعودی ریال اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.