محمد خان بھٹی کی انٹی کرپشن عدالت کےفیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

Sep 15, 2023 | 11:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےسابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی انٹی کرپشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق پیش نہ ہوے ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ وہ سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہ ہو سکے ہیں ایسے میں سماعت ملتوی کر دی جائے۔درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مختلف نوعیت کے کیسز بنائے گئے ہیں ۔انٹی کرپشن عدالت نے درخواست گزار کو نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

انٹی کرپشن عدالت نے خلاف قانون درخواست گزار کو نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا،جوبدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالت نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں