چونیاں: فراڈ کا انوکھا طریقہ ایجاد کرنے والا گینگ گرفتار

Sep 15, 2023 | 11:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تھانہ سٹی چونیاں نے فراڈ کا انوکھا طریقہ ایجاد کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ایس ایچ او اسلم بھٹی  کا کہنا ہےکہ فراڈ کرنے والا بین الصوبائی گینگ، تھانہ سٹی کی حدود میں رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکا تھا۔ ملزمان دھان یا چاول کا ٹرک لوڈ کرتے جس ٹرک کی نچلی سطح پر بجری اور مٹی ہوتی رائس ملز میں وزن کرواتے،دھان یا چاول والے ٹرک کو جلدی سے علحیدہ کرتے اور دوسرے خالی ٹرک کا وزن کروا لیتے تھے۔ گینگ ایک ٹرک میں 100 من بجری اور مٹی کا زائد وزن شامل کروا کر ملز مالکان کو نقصان پہنچاتے

 پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے ایک ہی رنگ اور نمبر کے 4 ٹرک بنا رکھے تھے اور صوبہ بھر میں فراڈ کرتےتھے،اس طرح ملزمان رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان پہنچاتے۔سٹی پولیس نے چار ٹرک اور 8 ملزمان کو گرفتار جبکہ سرغنہ سمیت 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزیدخبریں