ایک نیوز: فیصل آباد کے علاقے گلزار کالونی میں بجلی چوری پرکنکشن کاٹنے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔
ترجمان فیسکو کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں چوری کے کنکشن اور کنڈوں کو کاٹا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گلزار کالونی میں بجلی چوری پر کنکشن کاٹنے پر ٹیم پہنچی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، فیسکو اہلکاروں نے گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔
ترجمان کامزید کہنا ہےکہ ملزمان کیخلاف بجلی چوری اور ملازمین پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان فرار ہوگیا جس پر پولیس نے اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔