ایک نیوز: راولپنڈی اڈیالہ روڈ علی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹرسائیکل نقدی اور زیور چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نیوز نے حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پرجاتے مرد اور خاتون کو روکا۔ ملزمان جاتے جاتے موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس واضح ویڈیوز کے باجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔