ایک نیوز: لاہورہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے سیمنٹ بئیرئیرز بھی لگائے جائیں۔
لاہورہائیکورٹ نے شہر میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر سے جنوری تک سموگ عروج پر ہوتا ہے، اسی عرصہ میں کیوں ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت پنجاب نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردئیے گئے ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےچالان کافی نہیں ہے۔
مزید کہا کہ دوسری خلاف ورزی پر گاڑی بند ہونے کا مینکزم ہونا چاہئے، شیخوپورہ میں دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کی بہتات ہے۔
ایل ڈی اے نے کہا کہ 500 سیمنٹ بئیرئیرز ٹریفک پولیس کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔