ممبئی :لینڈنگ کےدوران طیارہ رن وےسےپھسل گیا، 8 افراد زخمی

Sep 15, 2023 | 10:38 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارت کے شہر ممبئی میں نجی طیارہ لینڈنگ کےدوران رن وے سے پھسل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رن وے پر پھسلنے سے طیارے میں آگ لگ گئی جس دوران عملےکے 2 اور 6 مسافروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ وشاکاپٹنم سے ممبئی آیا تھا، بارش کی وجہ سےحدنگاہ میں کمی طیارہ حادثےکاسبب بنی تاہم حادثے میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں