قومی ٹیم کی وطن واپسی کا پلان تیار

قومی ٹیم کی وطن واپسی کا پلان تیار

ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم آج سے وطن واپس آنا شروع ہو جائے گی، کھلاڑی ٹیم کی صورت میں اکٹھے واپس نہیں آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی وطن واپسی پلان تیار کر لیا گیا ہے ، ٹیم کو چھوٹے گروپس کی صورت میں واپس بھیجا جائے گا۔  کپتان بابر اعظم ، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، افتخار احمد اور سعود شکیل براستہ دبئی آئیں گے۔ دیگر اراکین آج رات کولمبو سے دبئی اور پھر اپنے اپنے شہروں کو جائیں گے۔ باؤلنگ کوچ مور نے مورکل اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اپنے وطن جائیں گے۔ 
یاد رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایشیا کپ کے فائنل سے باہر ہوئی۔ بھارت سے شکست  کے بعد سے شاہینوں کو پاکستانی شائقین کے غم و غصے اور شدید تنقید کا سامنا ہے۔