فرانس کے بعد بیلجیئم کا بھی آئی فون 12 کے مضرصحت اثرات پر تحقیقات کا فیصلہ

Sep 15, 2023 | 09:14 AM

ایک نیوز: فرانس کی جانب سے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کے بعد بیلجیئم نے بھی ایپل فون کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کا کہنا ہے کہ ریڈی ایشن خدشات پر فرانس کی جانب سے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کے بعد  ہم ایپل فونز کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے  مضر اثرات سے متعلق تحقیقات کروائیں گے۔

بیلجیئم کے ڈیجیٹلائزیشن کے وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ریگولیٹرز بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم نے اپنے ریگولیٹر سے کہا ہے کہ وہ صرف آئی فون 12 نہیں بلکہ ایپل کے تمام اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ سمیت  دیگر فونز کا بھی جائزہ لیں تاہم یہ کام آگے چل کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے ایپل فون پر پابندی اور آئی فون کے مضر صحت اثرات سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

یونین میں ایپل پراڈکٹ پر پابندی کے حوالے سے یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل یونین کے دیگر رکن ممالک کے فیڈ بیک کا انتظار کریں گے۔

مزیدخبریں