ایک نیوز: لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج مظفر گڑھ کا جسم سے باہر دل والا بچہ انتقال کرگیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی بچے کی موت پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
چند روز قبل مظفرگڑھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا دل سینے سے باہر نکلا ہوا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کا دل نارمل حالت میں کام کررہا تھا جس کے بعد بچے کو آپریشن کیلئے چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔