ساہیوال:ٹریلرکی موٹرسائیکل کوٹکر،بیٹاجاں بحق،باپ زخمی

ساہیوال:ٹریلرکی موٹرسائیکل کوٹکر،بیٹاجاں بحق،باپ زخمی
کیپشن: Sahiwal: Trailer motorcycle collided, son killed, father injured

ایک نیوز:ساہیوال میں ٹریلرکی موٹرسائیکل کوٹکرسےبیٹاجاں بحق اورباپ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ساہیوال میں پاکپتن بائی پاس روڈپرٹریلرنےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،حادثےمیں تین سالہ بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق تیزرفتارٹریلرنےموٹرسائیکل سوارباپ بیٹےکوکچل دیا،حادثےکےنتیجےمیں تین سال کابچہ موقع ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ باپ زخمی ہوگیا،ٹریلرکاڈرائیورموقع سےفرارہوگیاہےجس کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔