دنیاکابلندترین کتااب اس دنیامیں نہیں رہا

Sep 15, 2023 | 06:40 AM

ایک نیوز:دنیا کا سب سے بلند قامت کتا، زیئس اب اس دنیا میں نہیں رہا اور اس نے آخری سانس اپنی مالکن کی گود میں لی ہے۔
زیئس نامی کتا شروع سے ہی ٹیکساس کی رہائشی برٹنی کے پاس تھا اور وہ اس سے شدید انسیت رکھتی ہیں۔ اطراف کےبعض افراد اسے گھوڑےکے برابر کتا بھی کہا کرتے تھے۔ 
یہ کتا ایک غیرمعمولی اہمیت کا حامل جانور تھا۔ اس کا قد ایک میٹر تک بلند تھا اور دنیا بھر میں مشہور ہوا یہاں تک کہ2022 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے بلند ترین پالتو کتا قرار دیا ہے۔
ڈین نسل کے کتے کی عمر اس نومبر کو چار برس ہونے والی تھی۔ اس کی سیدھی ٹانگ کی ہڈی کینسر کی شکار ہوئی جسے کاٹا گیا۔ اس کے بعد نمونیا نے آگھیرا اور یوں زیئس کی موت واقع ہوگئی، اب اس کی موت پر بہت سے لوگ سخت رنجیدہ ہیں۔

مزیدخبریں