ایک نیوز:کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےقائدآبادمرغی خانہ کےقریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا،مقتول کی شناخت عرفان کےنام سےہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی،لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ عرفان کوڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاگیا،مقتول کی چندماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
کراچی:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
Sep 15, 2023 | 04:10 AM