ایک نیوز:لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزیرحراست ملزم موقع پرہی ہلاک ہوگیاجبکہ دوسرافرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں رات گئے سی آئی اےکینٹ پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،ساتھیوں کی فائرنگ کی زدمیں آکرزیرحراست ملزم ہلاک ہوگیااورساتھی رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتےہوئےفرارہوگیا۔
پولیس کےمطابق پولیس ٹیم ملزم سےموٹرسائیکل برآمدکرکےعلاقہ تھانہ مناواں سےواپس آرہی تھی،ڈاکوؤں نےساتھی کوچھڑوانےکیلئےپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی،ساتھیوں کی فائرنگ کی زدمیں ملزم موقع پرہی ہلاک ہوگیا،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سےاہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ہلاک ملزم نے2022میں مقابلےمیں سب انسپکٹرسرورکوساہیوال میں شہیدکیاتھا،ہلاک ملزم ناظم عرف فوجی مختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔