ایک نیوز:کندھ کوٹ میں سوئی سےکراچی جانےوالی گیس پائپ لائن میں دھماکا ہونےسےکراچی کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کندھ کوٹ میں سوئی سےکراچی جانےوالی گیس پائپ لائن میں دھماکا ہواہے،دھماکاگاؤں غلام رسول ملک کےمقام پر گیس پائپ لائن میں ہوا۔
پولیس کےمطابق دھماکےفوری بعدپولیس اورحساس اداروں کےاہلکارجائےوقوعہ پرپہنچ گئے،گیس پائپ لائن پھٹنےسےکراچی سمیت متعددشہروں کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ایس ایس پی کشمور روحل کھوسوکاکہناہےکہ ابتدائی تفتیش سےمعلوم ہواہےکہ پائپ لائن میں دھماکاگیس پریشرکی وجہ سےہواہے، اس حوالےسےمزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔