اوکاڑہ:مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے2ڈاکوہلاک

Sep 15, 2023 | 02:16 AM

ایک نیوز:اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کےدوران ساتھیوں کی فائرنگ سےدوڈاکوہلاک جبکہ دوفرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں تھانہ گوگیرہ کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،ساتھیوں کی فائرنگ کی زدمیں آکردوڈاکوہلاک اور دوفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق چارڈاکوشہری سےلوٹ مارکررہےتھےکہ پولیس کودیکھ کرفائرنگ کردی،دونامعلوم ڈاکواپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے،ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ،چھینی ہوئی موٹرسائیکل،مسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا۔
پولیس کےمطابق پولیس نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیافرارڈاکوؤں کی تلاش  سلسلہ جاری ہے،ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں