ایک نیوز نیوز: بھارت میں گذشتہ ساڑھے 4 ماہ میں لمپی سکن وبا سے 75 ہزار جانور ہلاک ہو چکے ہیں، اور بیماری پھیل رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیماری سے متاثرہ علاقوں میں دہلی ریجن اور ہریانہ، پنجاب، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور اندھرا پردیش ریاستیں شامل ہیں۔
لمپی سکن وائرس کا پہلا کیس اپریل میں گجرات میں سامنے آیا تھا، جہاں اب تک 4 ہزار جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس طرح راجستھان میں سب سے زیادہ 50 ہزار جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں متعدد کیسز سامنے آئے ہیں، لیکن ابھی تک کسی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں آئی۔
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے کا کہنا ہے گذشتہ چند دنوں میں جانوروں میں لمپی وائرس جیسی انفیکشن کی علامات نظر آئی ہیں۔ گورنمنٹ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Over 75,000 heads of cattle have died in India over the past four and a half months due to the lumpy skin disease (LSD). #GLOBALink pic.twitter.com/FUCVn32Pht
— China Xinhua News (@XHNews) September 15, 2022
ماہرین کا کہنا ہے کہ لمپی سکن بیماری وائرل انفیکشن ہے اور جانوروں میں مکھیوں، مچھروں اور چچڑیوں سے پھیلتا ہے۔ اس سے جانوروں کوبخار چڑھ جاتا ہے اور جسم پر گومڑیاں بن جاتی ہیں۔
صورت حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے حکومت نے ریاستوں کو بیماری پر قابو پانے کےلئے ویکسینیشن پراسس کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔