نیب ترمیمی ایکٹ سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ریلیف مل گیا

Sep 15, 2022 | 21:09 PM

ایک نیوز نیوز: قومی احتساب بیورو(نیب) ترمیمی ایکٹ کے تحت پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ریلیف مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم کے خلاف یو ایس ایف فنڈز میں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ اب یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ 

مزیدخبریں