ایک نیوز نیوز: مشہورسنگرحدیقہ کیانی بھی سیلاب زدگان کی مدد کےلئے سرگرم ہو گئیں۔ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران حدیقہ کیانی نے کئی تباہ حال گاوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
سنگر نے اپنے بلوچستان کے دورے کی ویڈیو وائرل کر دی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے سنگر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین کے مسائل سن رہی ہیں اور ان کو حوصلہ دے رہی ہیں۔
حدیقی کیانی کہہ رہی ہیں کی سیلاب کی وجہ سے بلوچستان کے بہادر لوگوں کی ہر چیز تباہ ہوگئی ہے۔ اس لئے میں اعلان کرتی ہوں کہ میں بلوچستان کے رابی، چھتر اور ٹیمبو گاوں کی تعمیر کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ، ہم اللہ کی راہنمائی سے پہلے سے زیادہ جرات سے ملک کی تعمیرنو کریں گے۔
سنگر نے سیلاب زدگان سے درخواست کی کہ وہ لوگوں سے بھیک نہ مانگیں، بلکہ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ سندھ اور جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کریں گی، اور وہاں بھی کئی سیلاب سے تباہ شدہ گاوں دوبارہ تعمیر کریں گی۔
حدیقہ نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے مصیبت میں پھنسے بھائیوں کی مدد کےلئے آگے آئیں اور گاوں کی تعمیرنو میں حصہ ڈالیں۔