ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 105 طالبات میں سکالر شپ تقسیم

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 105 طالبات میں سکالر شپ تقسیم
کیپشن: Scholarship distributed among 105 female students of Home Economics University(file photo)

عمران لطیف: ہم اکنامکس یونیورسٹی کی 105 طالبات میں سکالر شپ تقسیم کردیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے 15 لاکھ روپے مالیت کے سکالر شپ طالبات میں تقسیم کیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا تھا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے ذہین طالبات کو میرٹ پر سکالر شپ دیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ذہین طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے یونیورسٹی معاونت کرتی رہے گی۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی طالبات کی میرٹ پر سکروٹنی کے بعد سکالر شپ مہیا کرتی ہے۔