ایک نیوز نیوز: گستاخانہ کتاب کے مصنف ملعون سلمان رشدی پر حملہ کے بعد سے اس کی صحت کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں ۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملعون سلما ن رشدی کس جگہ پر زیرعلاج ہے اس جگہ کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ سلمان رشدی کے اہل خانہ اور اس کے قریبی ساتھی اس سلسلے میں مکمل راز داری اپنائے ہوئے ہیں۔ تاہم حال میں ہی ایک دوست نے سلمان رشدی کے حالات سے متعلق کچھ آگاہی دی ہے۔
سوکیتو مہتا نے بتایا ہے کہ ملعون رشدی کو آنے والے زخم خطرناک ہیں درست ہونے میں بہت وقت لگ سکتا ہے تاہم اس کا دماغ کام کررہا ہے ۔
بھارتی نژاد برطانوی مصنف کی صحت سے متعلق یہ مختصر انکشافات 12 اگست کو نیو یارک میں مصنف پر ایک تقریب میں اس کے لیکچر سے قبل خنجر کے وار پر مشتمل حملے کے ایک ماہ بعد سامنے آئے ہیں۔
View this post on Instagram