حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات 

Sep 15, 2022 | 19:27 PM

ایک نیوز نیوز: ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کے موقع پر ڈی سی آفس کنٹرول روم کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 140 کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھرپور نگرانی کی جا رہی ہے۔ عرس کی تقریبات 15،16 اور 17 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ داتا دربار کے اندر ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ 

ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے 50 اہلکار 01 شفٹ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس، ایک فائر بریگیڈ، 06 موبائل پوسٹس اور 12 موٹر بائیکس ایمبولینسز موجود ہیں۔ بم ڈسپوزل کا عملہ مسلسل سویپنگ کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں